ایکنا نیوز- براثا نیوز کے مطابق سامراء کے سیکورٹی افیسر عمادالزھیری کا کہنا ہے کہ سامراء میں سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے تاکہ شہادت امام کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے
انہوں نے کہا کہ سامراء کی جانب زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سامراء کے عوام تمام علاقوں میں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں
سامراء شہر کی طرف آنے والے تمام راستوں کو سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں دیا گیا ہے اور دھمکیوں کے باوجود بڑی تعداد میں زائرین بے خوف و خطرسامراء کی طرف پیدل روی کررہے ہیں
آستانہ مقدس حسینی کی جانب سے بھی زائرین کی خدمت کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں
انتظاماتی امور کے سربراہ محمد ابو دکه کے مطابق آستانہ کے متولی شیخ عبدالمهدی الکربلائی کے حکم پر دیگر زیارات کے زائرین کی خدمت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔